بلوچستان بھر میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل، 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ(یو این اے ) وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ حق و باطل کے ایک لازوال واقعے کی یاد دلاتا ہے یوعاشور کے موقع پر پوری دنیا میں مسلمان نواسہ رسول ﷺ اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیںمحرام الحرام ہمیں وہ جزبہ ایثار کا درس دیتا ہے جس کی بدو لت ہم بڑ ی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیںصوبے کے لوگ مذہبی رواداری سے رہتے ہیں تمام علما اکرام نے ہمیشہ احترام اور محبت کے جذبے کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہا ر انہوں اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیںسیکورٹی انتظامات کے حوالے سے واضح پلان پر ہر صورت عملدر آمد کیا جائے ، وزیر داخلہ کی ہدایت قانون نافذ کر نے والے ادارے پوری طرح متحرک رہ کر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیںحکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیںعوام بھی امن وامان بر قرار رکھنے میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں جلسوس کی سیکورٹی کے لئے فرنٹیر کور کے اہلکار بھی فرائض سر انجام دیں گے ،جلسوس کی نگرانی کے لئے کنٹرول رومز مکمل طور پر فعال ہیںہسپتالوں میں بھی تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں