خاران ،مغوی مختیار احمد کو فوری بازیاب کیا جائے، لواحقین کی پریس کانفرنس
خاران(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دن خاران کراچی مین شاہراہ سے مسلح با اثر افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے خاران سراوان کے رہائشی کاروباری شخصیت زمیندار مختیار احمد مینگل کی اب تک عدم بازیابی اور انتظامیہ کی غُفلت کیخلاف اُنکے لواحقین اہلیان سراوان کا خاران کے سیاسی پارٹیز علماء کرام اور چیئرمین ٹاون کمیٹی کے چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی کے ہمراہ خاران پریس کلب میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مختیار احمد مینگل پیشے کے لحاظ سے دوکاندار اور زمیندار ہے اُنکا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ یا دشمنی نہیں ہے مختیار احمد کو دن دہاڑے اغواء کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے 48گھنٹے گزرنے کے باوجود بازیابی کیلئے کوئی خاص پشروفت نہیں ہوئی ہے جو تشویشاناک عمل ہے جس کی پور زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم پی اے خاران اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے بازیابی کو ممکن بنانے کیلئے جرگے میں دو دن کا مہلت مانگا گیا تھا اور آج رات دس بجے تک انکا الٹی میٹم ختم ہو جائیگا اگر آج رات تک مغوی مختیار احمد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو کل لواحقین اور خاران کے عوام چیف چوک پر اپنا رد عمل دیگا اور عوام سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ مختیار احمد کا مسئلہ صرف اسکے اپنے گھرانے کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ اب یہ پورے علاقے کا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ کل ہم خاران کے عوام بازار پنچاہت زمیندار ایکشن کمیٹی سول سوساٹی اور آل پارٹیز سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کل تک جو بھی فیصلہ ہوا پہیہ جام ہڑتال یا دھرنے اور احتجاج کا عوام کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔


