زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق۔ لیویز حکام کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 5 سیاح جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو کہ پکنک کے لیے زیارت آئے تھے۔ حادثے میں 5 جاں بحق اور 2 زخمی ہونے والے افراد میں رحیم الدین ولد شیر علیم، نجم الدین ولد شیر علی، عبداللہ، محمد اعظم ولد محمد عیسیٰ، عبدالمالک ولد محمد یوسف، محمد فاروق ولد محمد حنیف قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں