پروفیسر عبدالخالق کے قاتل گرفتاراسلحہ برآمد

بسیمہؔاسسٹنٹ کمشنر بسیمہ ذاکر علی بلوچ نے لیویز لائن بسیمہ میں گرفتار ملزمان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیویز فورس بسیمہ اور ناگ کے جوانوں نے تحصیلداران ناگ اور بسیمہ رسالداران بسیمہ ناگ کے کے سربراہی میں لیویز انٹیلی جنس بیس پر دو مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے17 جولائی کو پیش آنے والے واقع بلوچستان یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر عبدالخالق ریکی اور اس کی ایک ساتھی کے قتل کے ملوث نامزد ملزمان عبدالمالک ریکی اور عبدالجلیل کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے ایک 9mm پیسٹل دو میگزین 15 گولیاں اور دو موبائل برآمد ہوئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے دو نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے انہوں نے کہا کہ بسیمہ اور ناگ میں قائم امن و امان کی صورتِ حال کو خراب نہیں کرنے دیں گے اور نہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں