بلیدو فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی کا لعدم تنظیم کا اہم رکن فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک اسلحہ گولہ بارود برآمد۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بلیدہ کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کا آغاز کیا تو علاقے میں موجود افراد نے نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم رکن قذافی ولد احمد جائن ہلاک ہوگیا فورسز نے ہلاک کالعدم تنظیم کے رکن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،چار میگزین،واکی ٹاکی سیٹ،موبائل فون اورہینڈ گرنیڈ بر آ مد کر لئے جبکہ دیگر افرادد اپنا ساز و سامان جس میں کھانے پینے کی اشیاء، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود،چار عدد موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں