خضدار میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 5 افراد زخمی
خضدار ( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع خضدار کے علا قے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جا نے والے گاڑی خضدار میں وہیر کے مقام پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے 4کا تعلق ضلع پشین کے کلی کربلا اور ایک زخمی کا تعلق ژوب سے بتا یا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


