پی ٹی آئی فضل الرحمن کے بھائی کے خلاف عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی: تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا سول سروس افسر ضیا الرحمن کی کراچی میں تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو روز قبل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، انہیں خیبر پختون خوا سے امپورٹ کیا گیا ہے، یہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی ہے، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں