مون سون بارشیں، حب ڈیم کی سطح آب میں 3 فٹ کا اضافہ

حب (نمائندہ انتخاب) حب دریجی شاہ نورانی سارونہ میں مون سون بارشوں کا اسپیل جاری، حب ڈیم کے کیجمنٹ علاقوں میں بارشوں سے ڈیم کی سطح آب میں 3فٹ کا اضافہ ہوگیا، مزید اضافے کا امکان۔ اس حوالے سے محکمہ ایری گیشن حکام کے مطابق حب ڈیم کے کیجمنٹ ایریا دریجی شاہ نورانی اور سارونہ میں مون سون سیزن کی مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوچکے ہیں اور اب تک حب ڈیم کی سطح آب جو کہ 323 فٹ تھی میں چار فٹ کا اضافہ ہو کر سطح آب 327 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ مون سون اسپیل کی بارشوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، جس سے امکان ہے کہ ڈیم کی سطح آب میں مزید اضافہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں