ہرنائی میں موٹر سائیکل سوار نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
ہرنائی (نامہ نگار )ہرنائی تیز رفتار موٹر سائیکل نےغڑمی روڈ میں معصوم بچی کو کچل دیا بچی جان بحق ملزم فرار تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے غڑمی روڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے دن ساڑھے گیارہ پایو شاہ نامی شخص کی 8 سالہ بچی کو کچل دیا ۔بچی موقع پر جان بحق ہوگئی ۔ہرنائی پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم موقع سے سے فرار ہوگئے ۔یاد رہے ہرنائی میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے کچلنے جیسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں مگر علاقے کے لوگ قانونی کاروائیاں نہیں کرتے جسکی وجہ سے ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


