پاکستان نے چین سے قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کوباضابطہ طورپرپاکستانی قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے اور امید ہے چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی۔ وزیراعظم سے چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پرچین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ صحافیوں کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ چین کی کامیابی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی اور تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں، چین پاکستان کا آئرن برادر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں اہم مقاصد حاصل کیے ہیں، چین کوباضابطہ طورپرپاکستانی قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی، امید ہے چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی۔
Load/Hide Comments


