رخشان ڈویژن میں گزشتہ 3 دن سےپی ٹی سی ایل سروسزمعطل ،صارفین کو مشکلات کا سامنا

چاغی ( آئی این پی )رخشان ڈویژن میں تین دنوں سے پی ٹی سی ایل، ڈی ایس ایل سروس معطل ،صارفین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رخشان ڈویژن، چاغی ،نوشکی،خاران ،ماشکیل ودیگر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے ڈی ایس ایل سروس معطل ہے صارفین کا کہنا ہے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرنے والا پی ٹی سی ایل تین دنوں سے ڈی ایس ایل کو منقطع کردیا ہے جس کی وجہ سے صارف شدید پریشانی سے دوچار ہے صارفین کا کہنا تھا ڈی ایس ایل سروس منقطع کردیتی ہے مگر ماہانہ اپنا بل بھی پورا وصول کرتا ہے اس طرح متعدد دن منقطع کرنے کی کٹوتی بھی بلوں میں کیا جائے اور فوری طور پر ڈی ایس ایل سروس بحال کیا جائے ڈی ایس ایل کی بندش تاجر برادری شہری اور صحافیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں