اسرائیل کیخلاف مقدمے میں شامل ہونگے، ترک وزیر خارجہ

قاہرہ(شِنہوا)ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، جنوبی افریقہ کی طرف سے ہیگ میں عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے) میں اسرائیل کیخلا ف دائر کئے گئے نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت کی درخواست دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالاتی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے زور دیا کہ مشرق وسطی کا خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ترکیہ نے پہلے ہی خبردارکیا تھا اسرائیل کی ہتھیاروں یا خا موشی سمیت کسی بھی طریقے سے حمایت خطے کو نقصان پہنچائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں