اسلام آباد، غیر ملکی خاتون سے شراب اور بیئر برآمد

اسلام آباد:ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس نے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں شراب اور بیئر برآمد کرلی۔ ترجمان پولیس کے مطابق مخبر خاص نے اطلاع دی کہ سیکٹر G10،4 میں واقع اسنوکر کلب میں غیر ملکی نائجیرین اکیانکی اسمایا نامی خاتون اسنوکر کلب کی آڑ میں شراب خانہ بھی چلا رہی ہے، چھاپہ مارا جائے تو بڑی تعداد میں شراب برآمد ہوسکتی ہے،اس اطلاع پر اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر چھپا مارا، تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں شراب اور بیئر برآمد کرلیا،موقع سے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں