دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 12 اگست سے چار روزہ ورک ویک کی آزمائش کی جائے گی اور 15 سرکاری ادارے 30 ستمبر تک آزمائشی شیڈول پر عمل کریں گے۔ حکام کے مطابق اس دوران دبئی کےسرکاری اداروں میں جمعے کے روز تعطیل ہوگی جبکہ بقیہ 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔ حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا، نگرانی اور سروے کے بعد حکام اس حوالے سے سفارشات تیارکریں گے۔ حکام کے مطابق سفارشات کے بعد موسم گرما میں 4 روزہ ورک ویک کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں