امریکا کی جانب سے اسرائیل کو جنگی سازو سامان کیلئے 3.5 ارب ڈالر جاری کرنیکا امکان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کیلئے امریکا کی جانب سے جلد ہی اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر جاری کرنے کا امکان ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو آئندہ کچھ ماہ میں رقم جاری کردی جائے گی جبکہ امریکی کانگریس پہلے ہی رقم کی منظوری دے چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے دو روز قبل کہا تھا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل کو غیرملکی فوجی امداد کی مد میں اربوں ڈالرز کے فنڈ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Load/Hide Comments