ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کا قلع قمع کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے مابین ملک دشمن قوتیں خلیج پیدا کرنا چاہتی ہیں بلوچستان دشمن قوتوں کی زد میں ہے مخصوص ٹولہ پروپیگنڈا کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے صوبائی حکومت ایسی تمام سازشوں اور عناصر کا قلع قمع کرے گی جو ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزرا اراکین اسمبلی اور اعلی افسران بھی موجود تھے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں اور الحمدللہ بلوچستان بھر میں 14 اگست کی تقاریب بھرپور طریقے سے منائی جاررہی ہیں انہوں نے کہا کہ رائفل شوٹنگ نشانہ بازی کا کھیل بلوچ، پشتون اور مقامی قبائل کا کلچر رہا ہے تاہم کچھ عرصہ سے یہ کھیل نظر انداز رہا اور موجودہ وقت اس کھیل کو زندہ کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی 14 اگست کی تقریبات میں بہت کم وقت میں بہتر اور شاندار انداز میں رائفل شوٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیگر شدت پسندی کے رویوں کو بدلا جاسکتا ہے ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں تین مختلف محاذ پر سرگرم ہیں جن کا ادراک ضروری ہے سوشل میڈیا اچھی چیز تاہم بدقسمتی سے اس کا منفی استعمال کیا جاررہا ہے دنیا نے اخلاقی اقدار کو مضبوط خطوط پر استوار کرکے سوشل میڈیا کو اپنایا جبکہ بلوچستان کے تناظر میں سوشل میڈیا کے ہتھیار کو بری طرح استعمال کیا گیا اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ اور پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں وزیر اعلی نے کہا کہ سازشوں کے تدارک کے لئے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ضرورت ہے اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈوں اور غلط بیانیہ کی حقیقت عوام اور نوجوانوں کے سامنے لانے کی ضرورت ہے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایسے تمام عناصر کا قلع قمع کریں گے جو ریاست اور نوجوانوں کے درمیان پہاڑوں پر بیٹھ کر یا سوشل میڈیا پر دوریاں پیدا کررہے ہیں بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور ریاست کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچ جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہوئے صدر مملکت کے عہدے تک پہنچے میں نہیں سمجھتا کہ بلوچ کو اس سے بڑھ کر کسی آزادی کی ضرورت ہے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ شمولیت کا جو فیصلہ کیا تھا اس پر قائم رہتے ہوئے اپنا لہو دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر وزیر اعلی بلوچستان نے رائفل شوٹنگ چمپین شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے ونرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں