پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ وائس چانسلر داﺅد یونیورسٹی کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں داﺅد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی فائرنگ۔ ترجمان داﺅد یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر اورنگی میں فائرنگ کی گئی اور وہ واقعے میں محفوظ رہیں۔ ڈاکٹر ثمرین پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ثمرین کا کہنا تھاکہ میں اورنگی کے ایک کالج میں کل کی تقریب کے حوالے سے گئی تھی، کالج کے اندر آکر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایاکہ ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں، ممکنہ طور پر واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے، حتمی طور پرابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں