زہر آلودہ پانی کا انکشاف، جرمنی میں نیٹو بیس کو سیل کر دیا

جرمنی میں نیٹو کے ایک اوراڈے کو پولیس نے پانی زہر آلودہ ہونے کے انکشاف کے بعد سیل کر دیا ہے۔اس سے قبل بھی کولون واہن میں جرمن فوج کا ایک اڈہ پینے کے پانی کے مسائل کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ کولون میں واقع یہ واقعہ گزشتہ رات باڑ میں دراندازی کے شواہد ملنے کے بعد پیش آیا، جس کے بعد ٹیسٹ میں پانی میں زہر پایا گیا ۔ اڈے پر موجود لوگوں کو کا پانی نہ پینے اور سائٹ پر سے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کئ مطابق کہ کولون اڈے کودراندازی کی کوشش اور تخریب کاری کا شبہ کے باعث بند کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments