مکران کوسٹل ہائی وے چیک پوسٹوں پر تعینات بدعنوان افسران کی فہرستیں تیار

پسنی (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے پر چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری اور مسافروں کو تنگ کرنے والے افسران کی فہرستیں تیار،ضلع چیئرمین گوادر کا نیب سے رابطہ کرنے کا عندیہ۔تفصیلات کے مطابق زرائع نے بتایا کہ ضلع چئیرمین گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے پر موجود غیرقانونی چیک پوسٹوں کے خلاف کار¶ائی کرنے کے لیے ملکی اعلی سطع کے اداروں کو لکھنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع بھر میں کوسٹل ہائی وے اور دیگر روٹس پر مختلف صوبائی اور وفاقی اداروں کی طرف سے چیک پوسٹوں پر بلاجواز بھتہ خوری اور مسافروں کو بے وجہ پریشان کرنے کے حوالے سے ضلع چئیرمین گوادر کی طرف سے اقدامات اٹھانے کی بازگشت سنا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع چیئرمین گوادر عنقریب ایک اجلاس بلائیں گے جہاں یہ تمام معاملات زیر بحث ہونگے،اطلاع کے مطابق ضلع چئیرمین نے ضلع گوادر کے اُن بدعنوان افسران کی ایک لسٹ بھی ترتیب دی ہے جو چیک پوسٹوں پر ملنے والی بھتہ اور کرپشن کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی جائیداد بنا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس لسٹ کو ملک کے احتساب کرنے والے اداروں کو دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی کے لئیے تحریری طور پر لکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں