روس، قیدیوں کا جیل پر قبضہ،اہلکاروں سمیت 1200 قیدیوں کو یرغمال بنا لیا

روس(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی پینل کالونی میں قیدیوں کا جیل پر قبضہ،اہلکاروں سمیت 1200 قیدیوں کو یرغمال بنا لیا، تفصیلات کے مطابق روسی پینل کالونی میں قیدیوں نےجیل پر قبضہ کر کے اہلکاروں سمیت 1200 قیدیوں کو یرغمالیوں بنا لیا ہے ،روسی میڈیا کے مطابق اسلامک اسٹیٹ سےتعلق رکنے والے قیدیوں نے جنوبی روس کے وولگوگراڈ علاقے کی ایک جیل پر قبضہ کر لیا ہے اور اہلکاروں سمیت 1200قیدیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، جیل میں موجود متعدد اہلکاروں ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہے ۔روسی میڈیا کے مطابق جیل میں کل 1200 قیدی ہیں، جیل کے سربراہ آندرے دیویاتوف چار زخمی اہلکاروں سمیت جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں