کوئٹہ ،منکی پاکس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بی ایم سی ہسپتال میں خصوصی آئی سی یو وارڈ مختص
کوئٹہ(یو این اے )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد افضل زرکون نے صوبائی وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ میر فیصل خان جمالی، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان صالح محمد بلوچ کے خصوصی احکامات پر مونکی پاکس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں 15 بستروں پر مشتمل خصوصی آئی سی یو وارڈ مختص کرکے وارڈ کا افتتاح کیا ہے افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ میڈیکل یونٹ 4 بی ڈاکٹر سراج صاحب، صوبائی سربراہ ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر کمالان گچکی، اے ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نرسنگ سپروائزر زاہد بلوچ اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے،ڈاکٹر محمد افضل زرکون ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ نے کہا کہ صوبے میں مونکی پاکس کے ممکنہ پھیلاو کے تحت بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہر سہولیات سے آراستہ مونکی پاکس آئی سی یو وارڈ قائم کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے


