خطے میں جنگ وسیع کرنے کے خواہشمند نہیں، ایرانی پارلیمنٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا خواہش مند نہیں،تاہم تہران میں فلسطینی رہنما کی شہادت پر ردعمل ناگزیر اور اٹل ہے۔ یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کی امن و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس جوابی کارروائی کے نتائج سے خوف زدہ نہیں ،تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تہران جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا خواہش مند نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں