خامنہ ای جھوٹ بولنا بند کریں،پومپیو

واشنگٹن،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے ایرانی قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ایران میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ خبر رساں ایجنسی’اِرنا’ کے مطابق آئندہ ایرانی فوج آئندہ چوبیس گھنٹوں کیدوران کرونا وائرس کی وجہ سے اہم شہروں کی شاہراؤں اور سڑکوں کو خالی کردے گے۔ادھر دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایرانی رہ نما آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کو کرونا وائرس سے بچانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو چین کے ساتھ پروازیں جاری رکھنے کے بجائے ایرانی عوام کی حفاظت کرنی چاہیے تھی۔پومپیو نے زور دے کر کہا کہ خامنہ ای ایرانی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ہر اس شخص کو قید میں ڈال رہے ہیں جو کرونا کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں