ہم جیت رہے ہیں،ایران نے حملہ کیا تو ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں اسرائیل نہ پہنچ سکے،نیتن یاہو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات اکتوبر کے حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل لبنان سمیت کئی محاذوں پر اپنے دفاع کے لیے مجبور ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ میرا ملک جنگ میں ہے اور اپنی بقا کے لیے لڑ رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کا معاہدہ بہت قریب نظر آرہا تھا کہ پھر سات اکتوبر آ گیا۔ "غزہ سے ایران کے حمایت یافتہ ہزاروں افراد کار ٹرکوں، موٹرسائیکلوں پر اسرائیل میں گھس آئے۔ اور انہوں نے ناقابلِ تصور مظالم کیے۔”انہوں نے کہا کہ میرا تہران کے ‘ظالموںکے لیے ایک پیغام ہے۔ "اگر تم نے ہم پر حملہ کیا تو ہم تم پر حملہ کریں گے۔” اور ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں تک اسرائیل نہ پہنچ سکے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اس اسمبلی اور یہاں سے باہر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ "ہم جیت رہے ہیں۔”اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ جنگ اب ختم ہو سکتی ہے۔ بس حماس ہتھیار ڈال دے اور تمام یرغمالوں کو رہا کر دے۔ لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہم فتح حاصل کرنے تک لڑیں گے۔ اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں