پسنی جھاڑیوں میں چھپائی گئی 615بوتلیں اور 17پیکٹ اعلیٰ کوالٹی غیر ملکی شراب برآمد

اوتھل: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی کے ساحل سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 615 بوتلیں اور 17 پیکٹ اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں،جن کی مالیت تقریباً 45 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی ضلع گوادر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے، پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرز سمیت 45 جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں،10گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے اشپیاق کے سا حلی ایریا میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 615 بوتلیں اور 17پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی،خدشہ ہے کہ یہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی،پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً 44 لاکھ 86ہزار روپے کے لگ بھگ ہے،ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا،واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں