حب، ندی سے لاش برآمد

حب: حب ہمدرد یونیورسٹی کے قریب سے ندی میں ڈوبی نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر لی گئی۔پولیس تھانہ ساکران کی حدود میں ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ندی کے پانی میں ڈوبی ہوئی شخص کی نعش کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو جائے وقوعہ پہنچ گئے نعش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے زریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کی جارہی ہے۔ایس ایچ او ساکران کے مطابق نعش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں