غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ،مزید44 افراد جاں بحق

لبنان، غزہ (صباح نیوز)غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملے میں44 افراد جاں بحقہوگئے ہیں ۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وسطی اور شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 29 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔غزہ میں محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک اندازے کے مطابق 150 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اتوار کی علی الصبح رمیہ گاں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ان کی شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس گھنٹوں کے دوران دیر بیلا، المائسرا اور برجا پر اسرائیل کے تین حملوں میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ہفتے کو لبنان سے اسرائیل پر تقریبا 320 میزائل داغے گئے۔