حماس نے یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی

حماس نے اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہادت کی تصدیق کردی۔ حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ میں حماس کے نائب سربراہ اور چیف مذاکرات کار خلیل الحییٰ نے جمعے کو ایک بیان میں یحیٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یحییٰ سنوار نے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک صف اول میں رہتے ہوئے ہاتھ میں ہتھیار اٹھا کر اسرائیلی فوج سے جنگ لڑی اور اسکا مقابلہ کیا۔حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار پیٹھ دکھانے کے بجائے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں