حب ، قاتلانہ حملے میں زخمی بشیر محمد حسنی جاں بحق ہو گئے

حب(نمائندہ انتخاب ) حب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کے قاتلانہ حملے میں رہنماء پیپلزپارٹی میر بشیر محمد حسنی جاں بحق ہو گئے دارو ہوٹل کے مقام پر اُنکی کار کو مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا نازک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسے تفصیلات کے مطابق پیر کی شپ حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رہنماء پیپلزپارٹی میر بشیر محمد حسنی کی کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گردن پر گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں حب اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، بتایا جاتا ہے کہ میر بشیر محمد حسنی اپنی کار میں اپنے محافظوں کے ہمراہ حب شہر کی طرف آرہے تھے کہ اُنہیں نشانہ بنایا گیا بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ اور گولیاں لگنے سے اُنکی کار بے قابو ہو کر ایک رکشہ سے ٹکراگئی جس میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر حب پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں