دمشق میں گاڑی پر میزائل حملہ، ایک شخص جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں چلتی گاڑی پر میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا دمشق کے المزہ کے علاقے میں چلتی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے میزائل فائر کیا تھا جس کی بنا پر گاڑی میں دھماکا ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں