سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کردیا
کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کر دیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر درخواست دائر کردی گئی، سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے، درخواست جلد سن لیں جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کل دونوں درخواستیں سن لیں گے۔دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت آج (جمعرات ) تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


