شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکی انتخابات سے چند دن قبل شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی بی ایم میزائل تجربہ مناسب فوجی کارروائی، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے دشمنوں کے لیے انتباہ ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل نے عمودی اڑان بھرتے ہوئے 1 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا اور جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر سمندر میں جا گرا۔بیلسٹک میزائل نے گرنے سے قبل 86 منٹ تک 7 ہزار کلو میٹر کی ممکنہ اونچائی تک پرواز کی۔
Load/Hide Comments