وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز 6 نومبر کو لندن روانہ ہوں گی

لاہور(صباح نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز 6 نومبر کو لندن روانہ ہوں گی۔ ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مطابق مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں