جنوبی وزیرستان، فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 5 مشتبہ افراد ہلاک،4 اہلکارجاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ 4 اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 مشتبہ افراد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ افراد سے جھڑپ میں4 اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جاں بحق اہلکاروں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ خارجی مشتبہ افراد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


