ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرینگے

واشنگٹن(صباح نیوز) نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔امریکی صدرجو بائیڈن نے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کووائٹ ہاﺅس میں دعوت دی ہے،5 نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ موجودہ نائب صدرکملا ہیرس کوشکست دینے کے بعد 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔دوسری جانب آخری ریاست ایریزونا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے ہیں،ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 312 ہوگئی، جبکہ کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹوں سے آگے نہ بڑھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں