تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ اس قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں، ویگنیں اور بسیں موجود ہیں۔ اس قافلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں اور انھوں نے راستے میں جگہ جگہ جھاڑیوں کو آگ لگا کر سردی کو کم کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا ہے۔پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج اور مذاکرات کی گونج: ’یہ مل بیٹھ کر بات کیوں نہیں کرتے، ہماری جان کیوں نہیں چھوڑتے‘اسلام آباد کو ’کنٹینر سٹی‘ بنانے والے 700 کنٹینرز کہاں سے آئے اور یہ حکمتِ عملی کتنی مہنگی پڑتی ہےاس قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما عاصم ارباب کے مطابق جب تمام قافلے ایک ریلی کی صورت اختیار کرے گی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حتمی لائحہ عمل دیں گے۔ عاصم ارباب کے مطابق کارکنان کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر آگے بڑھیں گے اور اپنے مطالبات تسلیم کروائیں گے۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سمیت مرکزی کنٹینر سنگجانی ٹول پلازہ کے راستے اسلام آباد داخل ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق اس مظاہرے کی منزل اسلام آباد کا ڈی چوک ہے جو حساس علاقے ریڈ زون میں واقع ہے۔اسلام آباد میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر چکے ہیں۔شہر میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں