سبی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نےاٹلی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ورلڈ سکالر شپ حاصل کر لیا
کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان سے رکھنے والے بھائی بہن نے عالمی سطح پر ہزاروں طلباءکے درمیان ورلڈ سکالر شپ کے لئے ہونے والے مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے اٹلی میں اعلیٰ تعلیم کے لئے منتخب ہوگئے بلوچستان کے تاریخی شہر سبی سے تعلق رکھنے والے محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی اٹلی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے داخلہ کے لئے کوالیفائی کرلیا گزشتہ ماہ عالمی سطح پر 40 ممالک کے ہزاروں طلباءکے درمیان سکالر شپ کیلئے آن لائن مقابلہ ہوا تھا جس میں خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے عالمی سطح کے اس مقابلے میں 15 واں نمبر حاصل کرکے پوزیشن حاصل کی جو پاکستان اور بلوچستان بالخصوص بلوچستان کے تاریخی شہر سبی جیسے پسماندہ علاقے کے لئے منفرد اعزاز ہے دونوں بہن بھائی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ محنت سے اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے دونوں طلباءکو اٹلی کی یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا تعلق غریب گھرانے سے ہم نے شب و روز محنت کرکے یہ مقام حاصل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے والدین خاص طور پر والد فرید خان لونی نے ہماری بھرپور رہنمائی کی جس کی وجہ سے ہزاروں طلباءمیں ہم دونوں بہن بھائی 15 واں نمبر حاصل کرکے پوزیشن حاصل کی ہے جو ہمارے اور علاقے کے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ہمیں اٹلی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جانے کے لئے سفری سہولیات فراہم کریں انہوں نے بتایا کہ اٹلی جانے کے لئے کافی وسائل خاص کر ٹکٹ کے پیسے ہمارے پاس نہیں لہذا وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جو نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے حصول خاص کر بیرون ملک سکالر شپ کے تحت بھیجنے کے لئے اپنے وژن کے مطابق اقدامات اٹھارہے ہیں اس کی روشنی میں ہماری مدد کریںتاکہ ہم اٹلی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے سبی بلوچستان اور پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرکے اپنے والدین کا سرفخر سے بلند کرسکیں۔