بلوچستان میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں اور عوامی شمولیت
طارق خان ترین
قارئین کرام ہر مہینے کی طرح اکتوبر کے مہینے میں بھی بلوچستان کی سرزمین کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں سے گونج اٹھا۔ بلوچستان میں تعلیم، صحت اور سماجی روابط کو مضبوط کرنے کیلئے پراجیکٹ پاکستان حسب تواتر مشغول عمل ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ان تمام سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا جا چکا ہے، آج کے آرٹیکل میں کوشش کی جائے گی کہ اکتوبر کے مہینے میں بلوچستان میں جہاں کہیں بھی یہ صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیاں وجود پذیر ہوئیں، ان کا احاطہ کیا جائے۔ 5 اکتوبر کو "پروجیکٹ پاکستان (بلوچستان)” کے تحت 18 سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں صوبے کے مختلف اضلاع جیسے موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، حب، کوہلو، پنجگور، خضدار، نوشکی، تربت، اور سوئی شامل ہیں۔ ان اٹھارہ سرگرمیوں میں آٹھ عوامی اجتماعات، ایک سیمینار، اور نو کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ پانچ اکتوبر کو یومِ اساتذہ کی مناسبت سے "یوم اساتذہ” کے عنوان سے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، حب، کوہلو اور پنجگور میں تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں مجموعی طور پر 1060 سے زائد افراد نے شرکت کر کے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ تقریبات نوجوان نسل اور والدین میں تعلیم کی قدردانی کو بڑھانے کا ذریعہ بنیں، جبکہ ان سے اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملی۔ اس قسم کے اقدامات نے بلوچستان میں تعلیم کے تئیں ایک مثبت پیغام عام کیا اور نوجوانوں میں علم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ضلع لسبیلہ کے گورنمنٹ بوائز پبلک سکول میں طلباء کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں 140 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ یہ سیمینار نوجوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور علم کے تبادلے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوا، جو کہ علمی ترقی کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔ کھیلوں کے میدان میں، 5 اکتوبر کو مجموعی طور پر 9 سرگرمیاں خضدار، ژوب، نوشکی، تربت، سوئی، اور کوہلو میں منعقد ہوئیں، جن میں فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس شامل تھے۔ ان مقابلوں نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھا، جبکہ 2330 سے زائد شائقین نے ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھ رہا ہے اور یہ صحت مند رجحان صوبے کے امن اور ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 8 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے اس جائزے میں کھیلوں کے نو اہم مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کا انعقاد خضدار، نوشکی، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، اور کیچ میں ہوا۔ ان کھیلوں میں فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹس نمایاں رہے، جو بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہیں۔ ان سرگرمیوں میں مجموعی طور پر 1300 سے زائد شائقین نے شرکت کی، جو صوبے میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ موسی خیل کے بازار گراؤنڈ میں منعقدہ کرکٹ میچ میں 250 سے 270 شائقین کی شرکت نے علاقے میں کھیلوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کیا۔ پشین کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں تقریباً 40 سے 50 افراد نے شرکت کی، جو نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔ اسی طرح تربت میں ضلع کیچ کے ناک آؤٹ یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تقریباً 140 سے 150 افراد نے شرکت کی جبکہ پنجگور میں محمد اشرف اور نثار احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 200 سے 250 شائقین نے حصہ لیا۔ نوشکی اور خضدار میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹس نے شائقین کو اپنی طرف راغب کیا، جہاں نوشکی کے دو مقابلوں میں 150 سے 170 شائقین نے شرکت کی جبکہ خضدار میں پہلے آل محمود جان (مرحوم) فٹ بال ٹورنامنٹ میں 170 سے 180 افراد نے شرکت کی۔ ڈیرہ بگٹی کے جناح اسٹیڈیم اور ایف سی اسٹیڈیم سوئی میں منعقد ہونے والے فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹس میں مقامی معززین کی موجودگی نے ان مقابلوں کو مزید وقعت بخشی۔ جناح اسٹیڈیم میں فٹ بال ٹورنامنٹ میں 110 سے 120 شائقین اور ایف سی اسٹیڈیم کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 90 سے 100 شائقین نے شرکت کی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11 اکتوبر 2024 کو ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس روز کل آٹھ سرگرمیوں کا انعقاد ہوا، جس میں ایک سیمینار، ایک لیڈرشپ مساج اور چھ کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں میں کل ملا کر 2400 سے زائد افراد نے شرکت کی، جو صوبے میں تفریح اور آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
ہرنائی کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوچینہ میں "اسلام میں عورت کی حیثیت” کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں زاہد شاہ (پرنسپل) کی قیادت میں 110 سے 120 افراد نے شرکت کی۔ کھیلوں کی سرگرمیوں میں ژوب، نوشکی، سوراب، پنجگور اور کیچ میں منعقد ہونے والے فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس شامل تھے۔ ژوب کے عرفان کاسی سپورٹس گراؤنڈ میں منعقدہ "ایم پی اے فضل قادر فٹ بال ٹورنامنٹ” میں 1100 سے 1200 شائقین نے شرکت کی، تربت کے کرکٹ ٹورنامنٹ، پنجگور کے میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، نوشکی اور سوراب میں فٹ بال ٹورنامنٹس نے بھی شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس کے علاوہ، دکی میں ایک لیڈرشپ مساج کے دوران ضلعی چیئرمین حاجی عبدالواحد بارونی نے ایک تبصرہ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی۔ یہ پیغام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور قیادت میں امن اور انصاف کے حوالے سے بیداری موجود ہے اور وہ معاشرتی مسائل پر آواز اٹھانے میں پیچھے نہیں ہیں۔