انسانی حقوق صرف ایک فرد سے نہیں بلکہ اجتماعی جدوجہد کی طاقت سے مضبوط ہوتے ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینٹر روبینہ خالد کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں مساوات، وقار اور سماجی انصاف کی یاد دہانی کراتا ہے ہر انسان کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی نسل، رنگ، مذہب یا زبان سے ہو اظہارِ رائے کی آزادی اور فیصلوں میں شرکت کا حق ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے انسانی حقوق صرف فرد کی نہیں بلکہ اجتماعی جدوجہد کی طاقت سے مضبوط ہوتے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلا تفریق ملک کے تقریباً 1 کروڑگھرانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے بینظیر کفالت، تعلیمی وظائف، نشوونما اور ہنرمند جیسے پروگراموں کے ذریعے مستحق گھرانوں کو معاشی خودمختاری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں ہمیشہ جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے