قلات، دو بھائیوں کو جنہیں ذبح کرنے کی کوشش کی گئی کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا،پولیس

قلات(این این آئی) قلات کے علاقے سے پولیس نے دو افرادکو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے دشت ملغزئی میں دو سگے بھائیوں علی اکبر مینگل اور عبدالمنان مینگل کو شدیدزخمی حالت میں قلات سول ہسپتال پہنچایا گیاہے جنہیں نامعلوم افراد نے تیز ھار آلے سے ذبح کرنے کی کوشش کی۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز دونوں بھائیوں کی جانب بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ اوراسسٹنٹ کمشنر قلات ہسپتال پہنچ گئے اورزخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کی زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں