خضدار، میاں بیوی کے قتل کیخلاف لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی، یقین دہانی پر دھرنا ختم

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار زیدی میں گزشتہ روز مبینہ طورپرفائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون آج دم توڑ گئیں، جس کے بعد لواحقین نے خضدار کے گھوڑا چوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیالواحقین کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے اسی واقعے میں خاتون کا شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ خاتون کئی دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج چل بسیں۔ مظاہرین نے مبینہ طورپرالزام عائد کیا ہے کہ واقعے کے ملزمان بااثر ہیں اور سرکاری پشت پناہی کے باعث تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے، جس سے ورثاء میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے قبائلی عمائدین اور باجوئی قبیلے کے درجنوں افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائےبصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گابعد ازاں ایڈیشنل ایس ایس پی خضدار موقع پر پہنچے اور لواحقین سے مذاکرات کیے۔ انہوں نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ تین دن کے اندر فائرنگ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی تحریری یقین دہانی کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کردیاجس کے نتیجے میں قومی شاہراہ کو دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں