بلوچستان کے معدنی وسائل کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے کھولا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں اور ورکرز کو سازگار ماحول فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مائنز اونر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ وفد کا صوبے میں کانکنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر۔ چیمبر آف مائنز کے قیام، اراضی کی فراہمی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال۔ کانکنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے سے مزدوروں کو بہتر تحفظ کا احساس ہوگا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا شعبہ صوبے کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ مائننگ سیکٹر میں شفافیت اور جدید نظام متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت مائننگ سیکٹر کے سرمایہ کاروں اور ورکرز کو سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ کانکنی سے وابستہ مزدوروں کی فلاح اور ورکنگ کنڈیشنز کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبے کے معدنی وسائل کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ معدنیات کے تحفظ اور غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔ وفد کا چمالنگ اور دکی میں ورکرز کے لیے ریسکیو سینٹر کے قیام اور کان کنی کے شعبے میں اصلاحات پر صوبائی حکومت سے اظہار تشکر۔ ملاقات میں صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی، رکن اسمبلی پرنس آغا عمر احمد زئی، اے سی ایس داخلہ، سیکرٹری و ڈی جی مائنز سمیت دیگر حکام شریک تھے۔


