بلوچستان، حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق 4زخمی
کوئٹہ: حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق 4زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ ماندہ میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جس کی نعش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ روڈ پر کاکڑ ٹاؤن کے قریب بس کی ٹکر سے حافظ عزیز اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کلی گلزار میں کچے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد عالم گل،عصمت اللہ اور محمد اسلم زخمی ہوگئے ایک اور واقعہ میں پیر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار ہ ٹاؤن میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے عزیز احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔دریں اثناء کوئٹہ تفتان شا ہراہ اسما عیل لا نڈی کے قریب تیز رفتار ی کے با عث گاڑی الٹنے سے ثناء اللہ نا می شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مز ید کاروائی جار ی ہے۔


