خضدار، M8 شاہراہ پر راولپنڈی جانے والی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

خضدار(نمائندانتخاب ) خضدار میں M8 شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکہ۔ لیویزکے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئےحکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھالیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیاتھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں