کوئٹہ میں ٹرالر نے تین افراد کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوزخمی
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں ٹرالر سے تین افراد کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوزخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بائی پاس پر ٹرالر نے 3افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے لاش اور زخمی افرا کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرالر ڈائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ٹرالر اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


