بھارت اور چین کا 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

بھارت اور چین نے اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا، ان فلائٹس کو کووڈ-19 وبائی امراض اور سیاسی تناؤ کے سبب تقریباً 5 برس قبل روک دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وکرم مصری کے دورہ بیجنگ بعد سامنے آیا ہے، اس پیش رفت سے دنیا کے 2 سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان خراب تعلقات میں بہتری کے آثار کی نشاندہی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ متنازع سرحد لداخ پر فوجیوں کے مہلک تصادم کے بعد سے یہ اعلیٰ سرکاری دوروں میں سے ایک ہے۔
Load/Hide Comments