اوستا محمد، گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل، ملزم آلہ سمیت گرفتار

اوستا محمد(یو این اے )اوستا محمدشہر میں قتل کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ روز جعفر کالونی میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم محمد اکرم قریشی نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو گولی مار کر جان سے مار دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سعد اللہ جمالی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں