انٹرنیٹ کوبلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کیلئےکام کررہے ہیں، ظہور بلیدی
کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان صوبہ میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے "انٹرنیٹ دوست اور انٹرنیٹ زبردست” کے صوبائی لانچنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبای وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ کو صوبہ کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کا پھیلاو اور اسکے درست استعمال جیسے چیلنجنگ ٹاسک سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے ملک و قوم کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ تقریب سے ڈاکٹر راشد باجوہ، سی ای او NRSP وائس چانسلر ایس بی کے وومن یونیورسٹی کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ڈاکٹر طاہر رشید، سی ای او BRSP،مشرف علی فاروقی، بانی اور سی ای او STORYKIT؛ اور نمود مسلم، چینل ہیڈ PTV ورلڈ پاکستان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کے دیہی خواتین، نوجوانوں اور بچوں میں ڈیجیٹل خواندگی اور انٹرنیٹ سیکیورٹی کو فروغ دینا تھا۔ گوگل/ٹائیڈز فانڈیشن کے مالی تعاون سے چلنے والے "انٹرنیٹ دوست اور انٹرنیٹ زبردست” پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقریبا 48,000 افراد تک رسائی حاصل کی گئی، جن میں 23,000 دیہی خواتین اور 25,000 اسکول کے بچے شامل تھے۔ورکشاپ میں لسبیلہ، کیچ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے آنے والے مستفید افراد نے پینل گفتگو میں حصہ لیا اور پروگرام کے ان کی زندگیوں پر اثرات کے تجربات شیئر کیے