غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردارکیا ہے کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر فریقین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ میرے ایلچی اسٹیووٹ کوف کی کوششوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ دوسری طرف ان کا کنہا تھا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی ضرورت کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کی بھی تردید کی جس میں اپنے ایلچی سٹیو وٹ کوف کو ایران کے ایٹمی معاملہ تفویض کرنے کی بات کی گئی تھی۔ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ یہ اچھا ہو گا کہ ایران کے ساتھ معاملات اس کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی ضرورت کے بغیر حل کر لیے جائیں۔ امریکی صدر نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کی حمایت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات کا سہارا لیے بغیر معاملات حل ہو جائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا۔ سعودی ولی عہد سے تیل کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے شیئرز خریدنے سے متعلق مختلف افراد سے بات چیت جاری ہے۔ اور ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 30 روز میں ہو جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کے رہائشیوں کو پڑوسی ممالک منتقل کرنے سے متعلق بات کی ہے۔