پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 زائرئن کے طبی ٹسیٹ مثبت آئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی اس اعتبار سے محض آج کی تاریخ میں مجموعی طور پر 19 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 34 ہے حکومت سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے منتقل کیے گئے زائرین میں سے کم از کم 13 افراد کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں